• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24کروڑ 23لاکھ کی لاگت سے993ٹرانسفارمرز اپ گریڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کیلئے مالی سال2019-20ء کے دوران24کروڑ 23لاکھ کی روپے کی لاگت سے993ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان میں10 سے25 کے وی اے پر33،15سے 25کے وی اے پر45،25 سے 50 کے وی اے پر196، 50 سے100 کے وی اے پر374، 75سے200کے وی اے پر 7،100سے200کے وی پر235،25KVA کے مزید4، 50KVکے20، 100KVA کے76 اور200KVAکے 3 ٹرانسفارمرزاپ گریڈ کئے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایات پر جولائی تانومبر2019ء کے دوران ملتان سرکل میں2 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے113ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیاہے۔ڈی جی خان سرکل میں86لاکھ روپے سے28، بہاولپور سرکل میں11 کروڑ31 لاکھ روپے کی لاگت سے426، ساہیوال سرکل میںایک کروڑ89 لاکھ روپے سے50،رحیم یار خان سرکل میں2 کروڑ49لاکھ80 ہزارروپے سے85، مظفرگڑھ سرکل میںایک کروڑ69لاکھ روپے سے146 ،بہاولنگر سرکل میں2کروڑ59 لاکھ روپے سے103اور خانیوال سرکل میںایک کروڑ34 لاکھ60 ہزار روپے کی لاگت سے42 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔
تازہ ترین