• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی، پنجاب میں دھند کا راج

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی، پنجاب میں دھند کا راج


ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، اسکردو، کالام، مالم جبہ، استور میں سردی بڑھنے سے درجہ حرارت گرتا جارہا ہے، مری میں شدید سرد موسم کے باعث پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ۔

ملک کےبالائی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھتی جارہی ہے، گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں برف باری نے ہر چیز کو جما دیا ہے،مری میں برف باری کے بعد شہریوں کو معمولات زندگی گزارنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔

آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری سے موسم بے انتہا سرد ہے جبکہ متعدد مقامات پر راستے بند ہیں ، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث بند کی گئی لاہور ملتان موٹروے ٹریفک کے کھول دی گئی ہے، جبکہ لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ اب تک سب زیادہ سردی اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ہے ۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے اتھل سیکٹر پر روڈ سیفٹی کے نئے اقدامات کیے ہیں اور ہائی ویز پر اچاند سے آجانے والے اونٹوں کے لیے چمکیلے ربن تیار کروائے ہیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔

تازہ ترین