آرمی پبلک اسکول پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں پاکستان آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔
سانحے کے شہدا ء کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ،مدارس اور مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور ریلیاں نکالی گئیں۔
ملک بھر میں شمعیں روشن کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو پانچ برس ہوگئے۔ پوری قوم کے دل میں غم آج بھی تازہ ہے۔
سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو سفاک دہشت گردوں نے تقریباً ایک سو پچاس بچوں اور اساتذہ کو شہید کر دیا تھا۔