• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کا چُھرا صرف پیپلز پارٹی اور نواز لیگ پر چل رہا ہے، کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ احتساب کا چُھرا صرف پیپلز پارٹی اور نواز لیگ پر چل رہا ہے۔ احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام برداشت نہیں۔

شیخو پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسےمقناطیس ہیں جن کے ساتھ لگنے والےتمام کرپٹ دیانتدار بن جاتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موسم سرما کے ساتھ ہی حکومت کا بستر بھی گول ہو جائے گا، 27 دسمبر کو لیاقت باغ سے شروع ہونے والی تحریک حکمرانوں کے لیے آخری دھکا ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کا سانحہ پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شیخ رشید جگتوں کی سیاست کرتے ہیں۔

تازہ ترین