• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کردیا


پاکستان اورسری لنکا کی ٹیموں نےجمعرات سے کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا، دونوں ٹیموں نےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی۔

ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل عمراحمد بخاری نے کراچی میں ہونے والے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سری لنکن کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ۔

ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل عمراحمد بخاری کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی کےانتظامات بہترین ہیں، فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کراچی سمیت پورے ملک کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ٹریننگ کے لیے اسٹیڈیم پہنچیں، اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستانی ٹیم نےفزیکل ٹریننگ اورفٹبال کھیلی پھر نیٹس پربیٹنگ اوربولنگ کی خوب مشقیں کیں جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی پریکٹس میں خوب جان ماری۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں تین روزتک بارش کے باعث پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کےبغیر ہی ختم ہوگیا تھا، دونوں ٹیمیں جمعرات سےکراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکشن میں ہوں گی۔

تازہ ترین