سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے سربراہ کو بھی بٹھا دیا جائے تو ملکی معیشت نہیں چل سکتی۔
لاہور میں پی ٹی آئی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ونگ کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انصاف پر مبنی ریاست کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے پر چلتی ہے، حکمران لوگوں کے ساتھ مل کر نہیں چلیں گے تو معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج عدل اور احسان کی بہت ضرورت ہے، معاف کرنا آج کے معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ 8 فروری کو قوم نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا، تحریک انصاف سے اس کا نشان بھی واپس لے لیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے مقابلہ کر کے دکھایا اس کی تعریف کرتا ہوں، فلسطین پر ظلم و بربریت جاری ہے کوئی بول نہیں رہا۔