• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، وفاق نے اس معاملے میں تحفظات حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا کہ کےالیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کی نمائندگی ہو۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ملک معاشی مسائل سے ابھی نکلا نہیں، نکلنے جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار اور عدالت بننے کا عمل واضح ہے، پیپلز پارٹی کے منشورمیں بھی آئینی عدالتیں شامل ہیں، کہا جارہا ہے عدالتیں کسی ایک شخص کےلیے بنائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھاری ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچائے، پہلے صحافت کا اسٹینڈرڈ ہائی ہوتا تھا، اب ہر موبائل والا صحافی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافت کے غلط استعمال سے نقصانات ہوتے ہیں، ہم صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید