• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ جاری، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ جاری، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پابندیاں 135 ویں روز میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ طلبا، صحافیوں، ڈاکٹروں ، تاجروں اور دیگر افراد کو خاص طور پر انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسز کی معطلی کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔

ادھر حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے زیر حراست حریت رہنماؤں، کارکنوں سمیت دیگر کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس سے بات کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر نظربند رکھ کر کشمیریوں کے عزم و حوصلے اور ان کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

دریں اثنا چین کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج ہورہا ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل اگست میں بھی چین ہی کی درخواست پر کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا، جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 12 دسمبر کو سلامتی کونسل کو خط لکھا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین