تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
خصوصی عدالت کے پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر فیصل جاوید نے کہاکہ وزارت قانون عدالتی فیصلے کا جائزہ لے گی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزارت قانون کی مشاورت سے حکومت آگے کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہاکہ بلاول بھٹو کا بیان مضحکہ خیز ہے ،وہ 2007ء میں کیا کہہ رہے تھے اور 2008ء میں ان کی پارٹی جنرل (ر) پرویز مشرف سے حلف لے رہی تھی ۔
ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اس دور میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دے رہی تھی اور ان سے این آر او لے رہی تھی ۔