کوئٹہ (پ ر ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نور احمد بنگلزئی نے ایک بیان میں نیشنل بنک آف پاکستان سبّی ریجنل آفس کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بینک کے اعلیٰ حکام نےبغیر سوچے سمجھے چند نااہل اور متعصب لوگوں کے ایماء پر بلوچستان کے گرین بیلٹ اور وسیع کاروباری علاقے کو اس سہولت سے محروم کر دیا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ ریجنل آفس کو بند کرنے کے بجائے اسے مزید وسعت دیتے جس سے صوبہ معاشی طور پر ترقی کی طرف گامزن ہوتا اور زرعی کاروبار کے ساتھ ساتھ وہاں کے رہنے والوں کو بینک سے متعلق امور طے کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی ایک طرف بینک کے وہ قابل اور پروفیشنل حکام تھے جنہوں نے بلوچستان کے حالات و جغرافیہ کو مدنظر رکھ کر وہاں ایک الگ ریجن قائم کیا لیکن دوسری طرف نااہل اور متعصب ریجنل ہیڈ کوئٹہ کی خواہش پر بینک کے ریجنل آفس کو بیک جنبش قلم بند کرکے نہ صرف اس ایریا کے لوگوں بلکہ ریجنل آفس میں تعنیات ملازمین کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا، جلد بنک کے صدر سے ملکر اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سبّی ریجن کو جلد بحال کیا جائے اورمذکورہ افسر کو بلوچستان سے ٹرانسفر کیا جائے۔