مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع راجوڑی میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
سری نگر میں مظاہرے کی کوریج کرنے پر بھارتی پولیس نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں کل سے محاصرہ کر رکھا ہے، بھارتی فوج نے محاصر ے کی آڑ میں فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو شہید بھی کر دیا ہے۔
قابض بھارتی پولیس نے سری نگر کے اسلامیہ کالج کے باہر متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کی کوریج کرنے کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں ان کمنگ SMS سروس بحال
کشمیری صحافیوں کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شریک نوجوانوں کی گرفتاری کی تصویریں کھینچنے پر پولیس نے حملہ کیا، فون بھی مانگے، آئی ڈی کارڈ دکھانے کے باوجود ان پر تشدد کیا گیا۔