• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم درانی کی ضمانت میں یکم جنوری تک توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اکرم خان درانی کی ضمانت میں یکم جنوری تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے 2 شریک ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی منظور کر لی، شریک ملزمان میں مختار بادشاہ اور عاطف ملک شامل ہیں۔

ملزمان کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

نیب کے مطابق مختار بادشاہ اور عاطف ملک پر جعلی ڈومیسائل تیار کرنے کا الزام ہے، مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر، جبکہ عاطف ملک ڈومیسائل کلرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: اکرم درانی کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی گئی

نیب پراسیکیوٹر نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کو رہا نہ کیا جائے، یہ رہائی کے بعد پھر ریکارڈ ٹمپرنگ کریں گے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ سرکاری خرچ پر کیوں بلاوجہ کسی کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں؟

تازہ ترین