• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم درانی کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے نیب کا خط

اکرم درانی کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے نیب کا خط


قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جے یو آئی ف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں نیب کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ سے استدعا کی گئی ہے کہ اکرم درانی کے خلاف بطور سابق ہاؤسنگ منسٹر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کو اکرم خان درانی کی درخواستِ ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں، معیشت کیا خاک چلائیں گے؟

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ نیب کے پاس جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کے وارنٹِ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد دستیاب نہیں ہے جس پر عدالت نے یہ کیس نمٹا دیا تھا جب کہ ملزم رحمت اللّٰہ کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کر دی تھی۔

تازہ ترین