• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غوث الاعظم کی تعلیمات اجاگر کرنا ضروری ہے، پیر عبدالقادر جیلانی

تصویرلندن(آصف ڈار) دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم سٹو لندن میں حلقہ ارادت قادریہ جیلانیہ والتھم سٹو کے احباب نے محفل میلاد النبی ﷺ وعرس غوث الاعظم ؒکا اہتمام کیا جس میں علاقے کےلوگوں نے شرکت کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے شیخ طریقت قادریہ جیلانیہ مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے کہا کہ غوث اعظمؒ کے مریدین نے ربیع الثانی میں محفل میلاد النبی ﷺ اورعرس غوث اعظمؒ کا مناکر پیغام غوث اعظمؒ کو زندہ کرنے کی سعی کی ہے۔ حضور غوث اعظمؒ سلطان الاولیاء ہیں۔ علم ،زہد، تقویٰ، روحانیت، توکل، کرامات کا بحر بیکراں ہیں اور وہ شخصیت ہیں جن کی بارگاہ میں کل اولیاء سوالی ہیں۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آپ ؒکی تعلیمات کو عام کیا جائے، آپؒ کے مجاہدات، علمی کاوشیں، عملی خدمات، امت کا درد، سالہا سال درس و تدریس، کئی دہائیوں پر پھیلی ہوئی ہیں، آپؒ کی تربیت روحانی و دینی کا انداز کو اجاگر کیا جانا غوث اعظمؒ کے ماننے والوں پر واضح کرنا ضروری ہے اور نہ صرف ماننے والے بلکہ ناواقف لوگوں تک بھی اس سلسلہ تعلیم کو لے جانا چاہئے تاکہ آج کا نوجوان تشدد پسندی اور مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کے نور سے بہرہ مند ہوسکے۔ اس موقع پر 100سے زیادہ نوجوانوں نے حضور غوث اعظم ؒ کی تعلیمات سے متاثر ہوکر حلقہ قادریہ جیلانیہ میں شمولیت کرتے ہوئے مفکر اسلام مدظلہ العالیٰ کے دست حق پرست پربیت کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید صابر حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ حلقہ ارادت میں شامل ہونے والے افراد لائق صدمبارک ہیں کہ جنہوں نے دنیا و آخرت میں حضور غوث اعظم ؒ کی معیت کو پسند کیا اور یہی سنگت دراصل کامیابی کاذریعہ اور رب کائنات جل جلالہ کی رحمتوں کا خزینہ ہے۔ سید مظہر حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ مفکر اسلام پیر عبدالقادر جیلانی تعلیمات غوث اعظمؒ کے حقیقی امین ہیں، آپ کے زیر سایہ عرس غوث اعظمؒ کی مرکزی تقریب 22؍ دسمبر بروز اتوار دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم سٹو لندن میں منعقد ہوگی۔
تازہ ترین