پشاور(وقائع نگار )پشاور میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے مولوی امیر شاہ ہسپتال ہشتنگری میں کرسمس تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی روی کمار‘ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل‘ ہسپتال کے ایم ایس شیر خان ‘لیڈی ڈاکٹرز‘نرسز اور الزبتھ سکول کی انتظامیہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز منتظم تقریب نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شمعون بھٹی اور عامر بھٹی کے دعائیہ کلمات سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے روی کمار نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی تہوار اور رسومات منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے اور پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں برابر کی شہری ہیںجو دشمنوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے پاکستان محالف قوتوں کی طرف سے یہ تاثر دینا‘کہ پاکستان میں مینارٹیز کو تحفظ اور حقوق حاصل نہیں ‘ سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں اقلیتوں کو پہلے سے بھی زیادہ حقوق حاصل ہوگئے ہیں اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے اپنے مختصر خطاب میں صوبائی حکومت اور وزیر صحت کی طرف سے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اورمہمانان گرامی میں تحائف تقسیم کئے گئے۔