• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے نوجوان کا وزیرِ اعظم سے اظہارِ تشکر

—فوٹو: پی آئی ڈی
—فوٹو: پی آئی ڈی 

میرٹ کی ستائش اور حوصلہ افزائی پر خیبر پختون خوا کے نوجوان بھی وزیرِ اعظم کے شکر گزار نظر آئے۔

تقریب میں جذباتی مناظر، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء کی آنکھیں نم ہو گئیں، نوجوانوں کی جدوجہد کی کہانیاں سن کر شرکاء بھی متاثر ہو گئے۔

دھماکے میں شہید شخص کا بیٹا، کرک کے دور افتادہ علاقے کی لڑکی سمیت، کئی طلباء کی لیپ ٹاپ اسکیم سے زندگی بدل گئی، طلباء نے کہا کہ راستہ آسان اور خواب پورے کرنے میں مدد ملی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کو تعلیم دینا ہمارا فرضِ اوّل ہے، سو فیصد میرٹ پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں، اے آئی کی جدید تعلیم کے لیے ملک بھر سے طلبہ کو باہر بھیجا جائے گا۔

شہباز شریف نے ہری پور کے لیے دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور بچیوں کے لیےعلیحدہ علیحدہ دانش اسکول بنائے جائیں گے۔

چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ وزیرِ اعظم نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

قومی خبریں سے مزید