• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کے فرنٹ مین کی عبوری ضمانت میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے فرنٹ مین سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں خورشید شاہ کے فرنٹ مین پہلاج مل ،اس کی اہلیہ سنگیتا اور ملزم عبدالخالق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ، تاہم انکوائری میں تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا ہے لہذا ملزمان کے خلاف انکوائری ختم کرنے کے لیے رپورٹ ہیڈ آفس بھیج دی ہے۔

نیب نے سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ ہیڈ آفس سے جواب آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔

نیب کی استدعا پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین