• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ شرح سود تیرہ اعشاریہ پچیس فیصد ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک

موجودہ شرح سود تیرہ اعشاریہ پچیس فیصد ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک


گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ موجودہ شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد ہے۔

فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود ماضی میں 17 سے 18 فیصد تک رہی، شرح سود میں کمی لانے کے لیے مزید وقت درکار ہے، جبکہ سیونگ بڑھانے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ کم ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کو سپورٹ کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم سے ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین