پشاور (نیوز ڈیسک)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں تقریب تقسیم انعامات 2019ء ہوئی جس کے مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا خیبر پختونخوا سید سجاد علی شاہ تھے اس کے علاوہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ اور ٹویٹا اسلام آباد کے ڈائریکٹر نذر حسین موجود تھے ۔ تقریب میں مختلف کیڈز میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں الیکٹریکل لیکچرار ارشد اقبال کو گولڈ میڈل دیا گیا اور صوبائی سطح پر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء اور صوبائی سطح پر فٹ بال اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سید سجاد علی شاہ نے کہا یہ صوبے کا واحد کالج ہے جس میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ دوسرے شعبوں میں پوزیشن لینے پر میں خود فخر محسوس کرتا ہے۔انہوںنے کالج کے لئے مختلف شعبوں میں فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔