کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین شراف الدین مردانزئی مولاناعبدالخالق عبدالحمید ودیگر نے کہا کہ لورالائی کے زیراہتمام 26دسمبر یکجہتی کشمیرریلی ، صدائے مظلوم کانفرنس کانفرنس میں عوام بھرپور شرکت کرکے مظلوم مسلمانوں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کامظاہرہ کریں نریند ر مودی کی حماقت انتہاپسندی اورجارحانہ پالیسیوں سے خطے کا امن تباہ ہورہا ہے مودی کے ظالمانہ اقدامات سے پورا خطہ جنگ کی نذر ہوسکتا ہے ۔بھارت کا انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بدترین چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔ نریند ر مودی کی حماقت انتہا پسندی کی وجہ سے ہندوستان کے ایک نہیں کئی ٹکڑے ہوں گے۔ بھارت کی شہریت دینے کامتنازع بل کی منظوری سے مودی کی اسلام اورمسلمان دشمنی بے نقاب ہوچکی ، آسام میں لاکھوں مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے محروم کرنا بھارت کی انتہاپسندی اور تعصبی سوچ کی عکاسی ہے اس سے لاکھوں مسلمانوں کامستقبل مخدوش ہوگا70 سالوں سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ریاستی دہشت گردی آئینی اور مذہبی تشخص پر کاری ضرب لگا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذہب اسلام امن وامان اور انسانیت کے احترام سے مزین ہے۔اسلام میں امن وسلامتی اور جان ومال کا جو تحفظ حاصل ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔