• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے، طاہر سلطان

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) اسکواش میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے، اس کا عملی مظاہرہ طیب اسلم اور فرحان محبوب نے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں دیدیا ہے، برٹش جونیئر کیلئے کھلاڑی کی تیاری کرا رہے ہیں، امید ہے فائنل جیتیں گے، اس بات کا اظہار پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ طاہر سلطان نے بتایا کہ فیڈریشن کھیل کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اگر ہمارے کھلاڑی اسی جذبہ کے تحت ایونٹس میں شرکت کریں تو کوئی شک نہیں پاکستان اب بھی ٹاپ اسکواش ممالک کی فہرست میں آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن اسکواش کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کی تربیت پر زیادہ سے زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ ملک میں مختلف ٹورنمنٹس کا انعقاد اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین