لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ای سی ایل سے اپنے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور دوسری درخواست دائر کی ہے۔مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُنکے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم منافی ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ مریم نواز نے اعتراض اٹھایا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ میں اپنی والدہ کو کھو چکی ہو والد بستر مرگ پر ہے والد کو اب کھونا نہیں چاہتی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوںوالد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوںدرخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائےنام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔