• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران خان فارن فنڈنگ کاجواب دیں،مہاتیر محمد سےوعدہ کرکے پھر یوٹرن لے لیا،احسن اقبال

عمران خان فارن فنڈنگ کاجواب دیں،احسن اقبال


سوات ، مینگورہ (نمائند گان جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب دیں،مہاتہر محمد سے وعدہ کرکے پھر یوٹرن لے لیا، فوج اور عدلیہ قومی ادارے ہیں ،ہم یہ ادارے بچانا چاہتے ہیں،قوم مضبوط فوج، عدلیہ اور پارلیمنٹ کیلئے مسلم لیگ کا ساتھ دے۔

عمران خان دنیا کے سب سے بڑے بھکاری وزیراعظم بن چکے ہیں،عالمی سطح پر ساز ش کرکے عمران خان کو پیسہ دیکر پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا گیا عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب دیں۔

مہاتہر محمد سے وعدہ کرکے پھر یوٹرن لے لیا، عمران نے پاکستا ن کو اتنا کمزور کیا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، نااہل حکمران پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکےہیں۔

وقت آگیا کہ سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے حکومت لائی جائے، عمران خان فوج کے کردار پر تنازع کھڑا کررہے ہیں،پاک فوج قوم کی شان، اس کا کردار متنازع نہیں دیکھنا چاہتے، فوج اور عدلیہ قومی ادارے ہیں ہم یہ ادارے بچانا چاہتے ہیں۔

قوم مضبوط فوج، عدلیہ اور پارلیمنٹ کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محبوب الرحمٰن نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف،سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ،ایم این اے ڈاکٹر عباداللّہ، ایم پی اے سردارخان،صوبائی سیکرٹری اطلاعات اختیارولی اور ضلعی صدرقیموس خان نے بھی خطاب کیا۔

امیر مقام نے کہا ہے کہ نااہل ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیاہے۔عمران خان واحد لیڈر ہیں جو جھوٹ بول کر بھی خوش ہوتے ہیں۔ 

نوازشریف دور کے منصوبوں پر آج نااہل اپنی تختیاں لگارہے ہیں۔ پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھرترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ ہمارے دور کے منصوبوں کو بند کیا جارہا ہے۔ 

ملک چلانا یوٹرن لینے والوں کا کام نہیں عمران خان بحیثیت وزیراعظم ایک ترقیاتی منصوبہ بناکر دکھائیں، ملک چلانا یوٹرن لینے والوں کا کام نہیں۔

تازہ ترین