• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے اقدامات پر دنیا کی خاموشی تشویشناک ہے، شاہ محمود

کراچی(جنگ نیوز)پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ بھارت پھر کوئی شرارت کرسکتا ہے تشویشناک بات یہ ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی دنیا مودی حکومت کے اقدامات پر خاموش ہے اس خاموشی کا نقصان پورے خطے کو ہو گا۔سابق سیکریٹری دفاع نعیم لودھی،مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری، رہنما پیپلزپارٹی چوہدری منظور احمد بھی پروگرام میں شریک تھے۔پروگرام میں ملکہ ترنم نورجہاں کوان کی 19ویں برسی پر یاد کیاگیا۔راولپنڈی کی باہمت ٹیکسی ڈرائیور خاتون زاہدہ کاظمی جیو پاکستان کی مہمان بنیں ۔زاہدہ نے 1987میں شوہر کی وفات کے بعد ٹیکسی چلانا شروع کی اور چاروں بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی بہت خوشی ہے کہ میرے بچے کامیاب ہوگئے میڈیا نے بہت حوصلہ افزائی کی،61سال عمر ہے ابھی بھی کام کر رہی ہوں آغاز میں لوگوں نے اعتراض کیا لیکن آہستہ آہستہ سب نارمل ہوگیا۔پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پچ بہت اچھی تھی ایسی پچز نہیں بننا چاہئیں جس میں صرف رن ہی رن بنتے رہیں اور نتیجہ کچھ نہ آئے ۔بیٹسمین بہت اچھا کھیلے فاسٹ بالرز نے بھی جیت میں حصہ ڈالا ۔فاسٹ بالرز اپنی فٹنس پر توجہ دیں تو اس سے اچھا اٹیک کوئی نہیں ہوسکتا انضمام الحق نے عرصے تک عابد علی کو باہر رکھا اور جب وہ ٹیم میں آئے تو انہوں نے زبردست کارکردگی دکھائی ۔حسنین ،موسیٰ ،نسیم شاہ 90کی رفتار سے گیندکراتے ہیں صرف انہیں اعتماد دینا ہے۔سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی،نمائندہ جیو نیوز فیضان لاکھانی اور عتیق الرحمان نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔

تازہ ترین