• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی گرفتاری سیاسی انتقام کی نئی مثال ہے،اسفندیارولی

پشاور(نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کی ایک نئی اور تازہ مثال ہے،احتساب اگر واقعی کرنا ہے تو بلاامتیاز کریں جس کا آغاز خود مجھ سے اور عمران خان سے کیا جائے۔ ولی باغ چارسدہ سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی کرپشن پر خاموشی اور اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے تاثر مل رہا ہے کہ عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن رہنمائوں کو خاموش کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن چیئرمین نیب کو سوچنا چاہیے کہ کل کو عمران خان نہیں ہوگا، پھر کیا کریں گے؟ سیاسی گرفتاریوں سے اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کی غلط روایت بنائی جارہی ہے جو ملک کے سیاسی نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
تازہ ترین