• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کو انتہاپسند اقدامات لے ڈوبے


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس کے انتہا پسند اقدامات اور پالیسیاں لے ڈوبیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کی رہنما سونیا گاندھی کا جھاڑ کھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی شکست پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سونیا گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی معاشرے کو ذات پات اور مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کی بی جے پی کی کوششوں کو شکست ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھاڑ کھنڈ رواں سال بی جے پی کے ہاتھ سے نکلنے والی پانچویں ریاست بن گئی ہے۔

حالیہ ریاستی انتخابات میں جھاڑ کھنڈ مکتی موچہ( جے ایم ایم ) پارٹی نے 30، کانگریس نے 16 اور آر جے ڈی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جے ایم ایم پارٹی کے رہنما ہیمنت سورین جھاڑکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

تازہ ترین