کراچی(جنگ نیوز )جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کشمیری لیڈر مشال ملک نے کہا کہ بی جے پی کو ہندوتوا کا اپنا نعرہ پورا کرنا ہے اسی لیے پورے بھارت میں جیسے آگ لگ گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی کی حقوق کی پامالی انتہاؤں پر پہنچا دی ہے کشمیری قیادت کو ٹارچر سیلز میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب ،سینئر تجزیہ کار سلیم صافی،پروفیسر رسول بخش رئیس،چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ ریاض حمید چوہدری بھی شریک گفتگو تھے۔نائب صدر سائٹ ایسوسی ایشن فرحان اشرفی کاکہنا تھا سائٹ ایریا میں گیس سے چلنے والے 85,90فیصد صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔سی این جی بحران سے متعلق نمائندہ جیو نیوز ریاض اینڈی نے رپورٹ پیش کی۔پاکستان کے مقبول ترین ورسٹال لیجنڈ اداکار معین اختر کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ، ڈرامہ سیریل” روزی“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معین اختر اداکاری ، مزاحیہ اداکاری ، گلوکاری ، کمپئرنگ غرض کے سو بز کے ہر شعبے میں اپنے مثال آپ تھے ۔ کتھک ڈانسر علینہ رائے بنی جیو پاکستان کی مہمان،علینہ رائے برطانیہ اور دبئی میں مختلف پرفارمنس دے چکی ہیں، علینہ رائے نے بتایا کہ کتھک آرٹسٹ ایک پینٹر کی طرح اپنے آرٹ سے پوری کہانی کو بیان کرتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کراچی میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ پاکستان کی فتح کا سہرا تو ٹاپ آرڈرز بیٹسمین کو جاتا ہے ، کراچی میں مضبوط ارادوں کے ساتھ داخل ہو ئے تھے ، اسی نے ٹیم کو کامیابی دلائی ، 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا واپس آنا آسان نہیں تھا ہر کام راتوں رات نہیں ہو سکتا ،آنے والے سالوں میں پاکستان ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ آتا دکھائی دے رہا ہے ۔