• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس انتہائی مضحکہ خیز تھا،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال عدم ثبوت، ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کی طرح رانا ثناء ضمانت پر رہا، شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ رانا ثناء کی گاڑی کی فوٹیج موجود ہے، کیا اتنے حساس معاملہ پر الزام جھوٹا ثابت ہونے پر الزام لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس انتہائی مضحکہ خیز اور احمقانہ تھا، رانا ثناء اللہ پر الزام لگانے والے ثبوت پیش نہ کرسکیں تو ان کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔سلیم صافی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف جو بیہودہ کیس بنایا گیا حکومتی وزراء اور سرکاری عہدیدار ہمیں خلوتوں میں اسے جھوٹا اور من گھڑت بتاتے رہے، وزیراعظم عمران خان کے حکم پر رانا ثناء اللہ کو پھنسانے کیلئے یہ کیس بنایا گیا تھا، اس ملک میں کوئی قانون ہوتا تو وزیراعظم اور شہریارآفریدی کیخلاف کارروائی کی جاتی۔
تازہ ترین