• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے ‘ایم ڈی پسنی فش ہاربر اتھارٹی کیخلاف ریفرنس دائر

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)نیب بلو چستان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کے خلاف بھی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ۔نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب بلوچستان کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ سابق ڈی جی خزانہ آفس کوئٹہ اور موجودہ ایم ڈی پسنی فش ہاربر اتھارٹی علی گل نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنا رکھے ہیں جس پر نیب ٹیم نے 2018میں تحقیقات کا آغاز کیا دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ علی گل نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے جن میں کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر کمرشل پلازے، فلیٹ ، دکانیں، مستونگ میں زمین اورحب میں کروڑوں روپے کی جائیداد بنا رکھی ہے جو اپنے اور قریبی عزیز کے نام پر ہیں ۔
تازہ ترین