• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرانس 400 پناہ گزینوں کا خیرمقدم کرے گا
یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے یونان پہلا گیٹ وے بن گیا ہے، فرانسیسی سفیر

فرانسیسی حکومت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین میں تارکین وطن سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے یونان پہنچنے والے 400 پناہ گزینوں کا اپنی سرزمین پر خیرمقدم کرے گی۔

ایتھنز میں فرانسیسی سفیر پیٹرک میسنیو نے یونانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یونان یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے پہلا گیٹ وے بن گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق 2019 میں 14،000 سے زائد افراد نے یورپ جانے کے لیے اس خطرناک راستے کو اپنایا۔

فرانس میں پناہ کے متلاشی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی، ہجرت کے بحران کے عروج پر 2015 میں قائم کردہ یورپی "نقل مکانی" پروگرام کے اختتام کے بعد پہلا موقع ہوگا کہ آنے والے مہینوں میں یونان سے آنے والے 400 پناہ گزینوں کا فرانس میں خیرمقدم کیا جائے گا۔

پیٹرک میسنیو کا کہنا ہے کہ ہم حالیہ مہینوں میں نقل مکانی کے بہاؤ میں اضافے سے نمٹنے کے لیے یونان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ فرانس پناہ گزینوں کو ان کے اصل ممالک واپسی کے لیے یونان اور یورپی بارڈر کنٹرول ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے گا۔

پیٹرک میسنیو نے مزید کہا کہ ہم یونان میں فرانسیسی ماہرین کی موجودگی سے غیر قانونی امیگریشن اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف جنگ کو بھی تقویت دیں گے۔

تازہ ترین