• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو ‘ وقف زمین پرتنازعہ کیخلاف رٹ دائر‘ فریقین کو نوٹس

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ہنگو میں وقف زمین پرتنازعہ کیخلاف دائر رٹ پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے ہنگو کے رہائشی محمد سہیل کیجانب سے دائر رٹ کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا گیا کہ وقف شدہ زمین پر چھ دکانیں ، ایک گھر اور مدرسہ بنایاگیاہے تاہم فریق مفتی جانان جو خود کو مدرسے کا سپرنٹنڈنٹ ظاہر کرتا ہے زمین لینا چاہتا ہے حالانکہ یہ وقف جائیداد ہے‘ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تورہ وڑی میں دینی مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن کی زمین ہم نے دی تھی جسے مفتی جانان لینا چاہتا ہے ،انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ وقف پراپرٹی ہے ،دوبارہ کوئی ذاتی حیثیت میں نہیں لے سکتا ،فاضل جج نے کیس میں معاونت کیلئے مزید وقت طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین