• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس نے ناکامیوں پر اپنے سوا سب کو قصور وار قرار دے دیا

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو قومی ٹیم کی شکست کے حوالے سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں اپنے سوا سب کو قصور وار ٹھہرا دیا۔ وقار یونس نے اس رپورٹ میں شاہد آفریدی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بحیثیت کپتان غیر سنجیدہ تھے ۔ وقار یونس خان نے رپورٹ میں قومی سلیکشن کمیٹی، اور کپتان شاہد آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے بطور ہیڈ کوچ قومی ٹیم کے انتخاب میں اختیارات نہیں دیے گئے جس کی وجہ سے ہم اچھے نتائج حاصل نہ کر سکے، شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو کنفیوژ کر دیا تھا جس سے بھی ان کی پر فارمنس متاثر ہوئی، ہر دورہ اور ایونٹ میں ٹیم میں بلاوجہ تبدیلیوں کی کی وجہ سے مضبوط ٹیم نہ بن سکی، انہوں نے ٹیم کے انتخاب کے طریقہ کار اور سلیکٹرز کی سوچ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نےکھلاڑیوں کے انتخاب میں بہت سی بےضابطگیوں کی بھی رپورٹ میں نشان دہی کی ہے اور ان کھلاڑیوں کے نام بھی بتائے ہیں، وقار یونس نےاپنے دور کو ملا جلا قرار دیا جس میں اچھے نتائج اور ناکامیوں کا بھی ذکر ہے۔ وقار یونس نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ ڈھانچے میں بہتری اور جدیدتبدیلیوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض کھلاریوں کے غلط رویہ کے باوجود ان کو ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا، جبکہ آسٹریلیا نے اینڈریو سائمنڈ اور انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کو خراب رویہ کی شکایت پر ٹیم سے باہر کردیا ۔ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو انفرادی طور پر مورد الزام ٹھہرانا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت کپتان شاہد آ فریدی بیٹنگ اور بولنگ میں انصاف نہ کرسکے۔
تازہ ترین