• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا انعقاد

مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام ٹوکیو میں میاں نواز شریف اور بابائے قوم قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب کی صدارت ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کی جبکہ بڑی تعداد میں لیگی اور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب میں میاں نواز شریف اور قائد اعظم کی سالگرہ کا الگ الگ کیک کاٹا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ حکمران انتقام کی آگ میں تمام سرحدیں پار کرچکے ہیں اور ظلم حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے تاہم میاں نواز شریف کی صبر کی پالیسی کے سبب ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار ہے۔

ملک نور اعوان نے میاں نواز شریف کی صحت اور قائد اعظم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس ، جنرل سیکریٹری شمس بٹ ، چوہدری عنصر اور عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے صدر نعیم خان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین