راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترکی سے90 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کرکے اسلام آبادبھیج دیا گیا۔ ائرپو رٹ ذرائع کے مطابق اتوارکوٹرکش ائرلائن کی پروازٹی کے 710کے ذریعے 90 پاکستانی ڈی پورٹیزنیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے ۔ان کے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ غیرقانونی طورپرترکی میں داخل ہوئے تھے جنہیں ترک حکام نے حراست میں لے کرواپس پاکستان بھیج دیا۔اسلام آبادائرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے تمام ڈی پورٹیز کومزیدقانونی کارروائی کے لئے بعدازاں پاسپورٹ سیل بھیج دیا۔