• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 14سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں چیک پوائنٹ پر طالبان کےحملےمیں 14سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیاکےمطابق طالبان نے پیر کی صبح افغان صوبے جوزجان کےضلع فیض آباد میں چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 14سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان معروف آذر نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد  دو سیکیورٹی اہلکار لاپتہ ہیں۔

دریں اثنا طالبان نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین