• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دس روز قبل ہلاک نوجوان کے اہلخانہ کا پولیس کے خلاف مقدمہ

بھارت: دس روز قبل ہلاک نوجوان کے اہلخانہ کا پولیس کے خلاف مقدمہ


اتر پردیش کے شہر بجنور میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شہری کے اہلخانہ نے یوپی پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، دس روز قبل 20 سالہ سلیمان پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوا تھا۔

سلیمان کے اہلخانہ نے چھ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے، اس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے نماز پڑھ کر لوٹنے والے سلیمان پر فائرنگ کی تھی جبکہ وہ کسی احتجاج میں شامل بھی نہیں تھا۔

اتر پردیش میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کیخلاف ہونے والے مظاہروں میں 18 افراد ہلاک ہو ئے ،جس میں سے 14 پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے، یوپی پولیس نے مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں ایک ہزار 113 افراد کی گرفتاری کابھی دعوی کیا ہے۔

تازہ ترین