پیرس (رضا چوہدری) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے کہا ہے کہ 2020 میں بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ شہید بے نظیر بھٹو کی 12 برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ لیاقت باغ جلسہ نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں، عوام پی پی پی کے ساتھ ہیں۔ دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھل بنگش کے بیٹے رضی الحسن رزاق ڈھل کے زیراہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں پارٹی کارکنان ، سیاسی، سماجی ،مذہبی افراد نے شرکت کی - پیرس کے مضافات لا کورنیو میں دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹوشہید ان کے خاندان اور جیو نیوز فرانس کے کیمرہ مین کامران حنیف کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے سورۃ یاسین پڑھی گئی اور ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے دعا کی گئی۔ پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کی سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے انجام دیئے ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مرزا فیصل کی- ادارہ منہاج القران فرانس کی سینئر رہنما اورنعت خواں ستارہ ملک اور حافظ محمد معظم نے ہادی بر حق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول پیش کیے ۔پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ فرانس کے صدر رائو عارف ندیم، نواز تارڑ،نوجوان رہنما رضی الحسن، رزاق ڈھل ، مرزا عتیق، ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانونے محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو سراہا اور ان کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کا اعادہ کیا - آ خرمیں پاکستان کی سالمیت و خوشحالی کے لیئےدعا کی گئی ۔