• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی اقتدار کی خواہش زبان پر آ ہی گئی: فردوس

فردوس عاشق اعوان کی ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی اقتدار کی خواہش زبان پر آ ہی گئی۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول نے ایم کیو ایم کو پیش کش کر کے اپنے ارمان پورے کر لیے۔

یہ بھی پڑھیے: ناصر شاہ ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے جس بے رحمی سے ان کی پیش کش کو ٹھکرایا ہے اس پر بلاول بھٹو زرداری سے ہمدردی ہے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کا بیانیہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، نیب آرڈیننس پر حکومت نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 4 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں، ہم انہیں سندھ میں دینے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا تھا کہ ایم کیو ایم تحریکِ انصاف سے اپنا اتحاد توڑے اور عمران خان کی حکومت کو گرا دے، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا تھا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحاد توڑے اور عمران حکومت کو گرا دے، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں، ہم انہیں سندھ میں دینے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین