• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ہر سو پھیلی برف کے حسین نظارے


دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو رہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ہر سو پھیلی برف کے حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

چین میں ہر سو پھیلی برف کے حسین نظارے
چین میں برف باری کے بعد خوبصورت منظر

جی ہاں، چین کے جنوب مغربی، شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز برف باری ہوئی اور ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔ یوں پہاڑوں اور درختوں پر ہر سو پھیلی برف اور سفیدی کے گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بے حد انجوائے بھی کیا۔

تازہ ترین