• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 2سو کلودھماکہ خیز مواد برآمد اوراور3خودکش جیکٹس 5بم ناکارہ بنا ئے

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سال 2019 ء کے دوران تین خودکش جیکٹس ناکارہ بناتے ہوئے پانچ بم ناکارہ بناتے ہوئے 2سو کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ٗاندھے قتل کے 58کیس ٹریس کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔پشاور پولیس کے ترجمان الیاس سدوزئی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ٹارگٹ کلنگ میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، سماج دشمن عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سے 53دستی بم اور 33 راکٹ شیل برآمد کر لئے ہیں ٗسال 2019ء کے دوران پشاور پولیس نے آئس کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 1442ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 54کلو گرام آئس برآمد کیا اسی طرح ڈکیتی,رہزنی اور چوری میں ملوث متعدد گروہوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 1432 ملزمان کوگرفتار کیا گیاٗپشاور پولیس نے سال 2019 کے دوران موٹر کار اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھی خصوصی کارروائیوں کے دوران 387 چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سےکئے گئے ہیں۔
تازہ ترین