آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان کے پہلے نابینا جج دولہا بن گئے

پاکستان کے پہلے نابینا جج یوسف سلیم کا تعارف


پاکستان کے پہلے اور واحد نابینا جج یوسف سلیم دولہا بن گئے۔اُن کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر ر ہی ہیں۔

بصارت سے محروم سول جج یوسف سلیم کی شادی 30 دسمبر اور ولیمہ31 دسمبر کو گارڈن ٹاﺅن لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے یوسف سلیم نے  2014 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنرز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

یوسف سلیم پیدائشی نابینا ہیں اور ان کی چار بہنوں میں سے بھی دو نابینا ہیں۔

سال 2018 میں لاہور میں سول ججز کے امتحانات میں یوسف سلیم نے اول پوزیشن حاصل کی تھی لیکن نابینا ہونے کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی نے انہیں مسترد کر دیا ۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو آنکھوں کی بصارت سے محروم جج کو سول جج کی بھرتی کے لیے دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد یوسف سلیم کو 2 جولائی 2018ء کو سول جج بھرتی کرلیا گیا۔

یوسف سلیم ہر لحاظ سے سول جج کے لیے موزوں امیدوار تھے۔ سول جج کے لیے ہونے والے امتحانات میں 300 میں سے صرف 21 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید