• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیاگیا، رضا ربانی

ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیاگیا، رضا ربانی


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا ہے۔

سینیٹ میں اجلاس سے خطاب کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آئین موجود بھی ہے اور معطل بھی اور اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ایوان صدر میں ایک شخص صرف دستخط کرنے کے لیے بیٹھا ہے؟

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو غیر موثر بنادیا گیا ہے، آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ملائیشیا، ترکی اور ایران نے سپورٹ کیا، وزیراعظم کا کوالالمپور جانے کا فیصلہ اچھا تھا۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ اس دوران آپ نے سیاسی خودمختاری کو سعودی عرب کے سامنے گروی رکھ دیا جب آپ نے کہا کہ سعودی عرب نے منع کردیا ہے، آپ وہاں نہیں جائیں گے۔

تازہ ترین