• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خاتون کی لمبی زلفوں نے سب کو حیران کردیا

چینی خاتون کی لمبی زلفوں نے سب کو حیران کردیا


یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں، لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی ان چینی خاتون کی لمبی زلفوں نے تو دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

چین کے صوبے Hubeiسے تعلق رکھنے والی خاتون سترہ سال سے اپنے بال بڑھا رہی ہیں، وہ نہ صرف اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہیں بلکہ بالوں کی نشوونما کیلئے خاص جڑی بوٹیاں استعمال کرتی ہیں۔

چینی خاتون کی 8فٹ 2انچ لمبی گھنی کالی زلفوں نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے اور کچھ خواتین اُن سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں جبکہ چینی خاتون اپنے لمبے گھنے بالوں کی بدولت گنیز ریکارڈ بنانے کی خواہاں ہیں۔

تازہ ترین