ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰه خامنہ ای نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین کی جانب سے امریکی سفارت خانے پر حملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خطے میں بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا، ایران نے کسی بھی ملک سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تو واضح طور پر کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ایران کو اس حملے میں ہونے والے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر امریکا مخالف نعرے بازی کی اور سیکورٹی کیمرے بھی اتار لیے تھے۔