• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہرہ آفاق سیریل ”دِل گمشدہ“ کی آخری قسط آج ”جیو “ پر دیکھیں

شہرہ آفاق سیریل ”دِل گمشدہ“ کی آخری قسط آج ”جیو “ پر دیکھیں


کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت تخلیق کیا گیا ڈرامہ سیریل ”دِل گمشدہ“ عوام کے دِل جیتنے کے بعد اپنے اختتام پر آگیا ہے جس طرح نفرت اور حسد کی آگ سب کچھ جلا کر خاک کردیتی ہے اور صرف پچھتاوے ہی رہ جاتے ہیں ، ایسا ہی کچھ اس سیریل کی اختتامی کہانی میں پیش کیا جائے گا۔

ابتداءہی سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی سیریل کی آخری قسط جمعرات کی شب9 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی ۔ ”دِل گمشدہ“ پر فدا ہونے والے ناظرین نے ڈرامے کی ہر قسط میں کئی نئے ٹوئسٹ دیکھے ۔

سوشل میڈیا پر بھی اس سیریل کے خوب چرچے ہوئے، فاطمہ نجیب کی خوبصورت شاعری ، نبیل شوکت اور بینا خان کی سریلی آوازوں کے ساتھ نجیب نوشاد کا ترتیب دیا گیا ساؤنڈ ٹریک بھی ہر طرف دھوم مچاتا رہا اور اب عوام کی بڑی تعداد اس کہانی کا اختتام دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔

ڈرامے کی اہم کردار علیزے کی سازشوں نے زارا کی محبت کو جدا کرکے رشتوں کا مان چھینا تھا جبکہ سائرہ عارف کی تحریر میں زارا نے جس طرح صبر کا دامن تھام کر حالات کا مقابلہ کیا اس نے دیکھنے والوں کے دِلوں میں مسلسل جگہ بنائے رکھی۔

اب شکیل خان کی ہدایات میں علیزے کرے گی جمال اور شازیہ کے سامنے کئے گئے ستم کا اعتراف اور دانیال کے سامنے آئے گا علیزے کا اصل چہرہ جو زارا کی محبت اور معصومیت سے پردہ اُٹھا دے گا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اپنی کاوشوں سے آخری قسط میں محبت اور نفرت کی کشمکش سے رشتوں کو نکال کر زارا کے دامن کو دانیال کے پیار سے بھریں گے یا نہیں ؟۔ اِن تمام باتوں کا خلاصہ سیریل کے اختتام پر ہو جائے گا۔

اداکار آغا علی، حنا الطاف اور عمار خان کے علاوہ مرزا زین بیگ، شمیم ہلالی، خالد انعم ، زینب قیوم، مبصرہ خانم ، حمیرہ بانو، انعمتا قریشی، صبا خان اور رمشہ خان نے اس سیریل کو یادگار بنانے کیلئے اہم کردار ادا کئے۔

تازہ ترین