فلم طیفا ان ٹربل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ مایا علی نے ذاتی سوال پوچھنے پر مداح کی کلاس لے لی۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے نئے سال کا خیر مقدم کیا۔
ان کی اس تصویر کو جہاں ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا وہیں ملک عمر طاہر نامی ایک صارف نے اُن سے پوچھا کہ کیا وہ ابھی بھی عثمان خالد بٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں ؟ کبھی انہیں ساتھ نہیں دیکھا۔
اس کمنٹ کے جواب میں مایا علی کی جانب سے اظہار برہمی کا اظہار کیاگیا۔ انہوں نے لکھا کہ’ کیا آپ نے مجھ سے ، میر ی فیملی سے یا عثمان سے یا اُس کی فیملی سے اس چیز کا ذکر سنا ہے؟‘
انہوں نے مزید لکھا کہ سوال کرنا آپ کا حق ہے لیکن برائے کرم کسی کے بارے میں بھی بیان دینے سے گریز کریں ۔
بعد ازاں صارف کی جانب سے کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’اک نئی سنڈریلا‘ سے مقبول ہونے والی عثمان اور مایا کی جوڑی نے ڈرامے عون زارا سے مقبولیت حاصل کی اور ان کے بارے میں بہت سے لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے لیکن دونوں صرف شوبز انڈسٹری کے ساتھی اور اچھے دوست ہیں۔
عثمان خالد بٹ اور مایا علی نے ڈرامے ’دیار دل‘ میں بھی ساتھ کام کیا۔ 2016 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے ’صنم‘ میں دونوں نے آخری بار ساتھ کام کیا تھا۔