• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے سال 2019 میں اپنی سُپر ہٹ فلموں سے زیادہ پیسے کما کر اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے سال 2019 میں اپنی دو سُپر ہٹ فلموں سے اداکارہ عالیہ بھٹ کو شکست دے کر اُن سے زیادہ پیسے کمانےکا اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بالی ووڈ کی پانچ نوجوان اداکارائیں اپنی سُپر ہٹ فلموں کی بدولت بھارتی باکس آفس پر چھائی رہیں۔

اِن اداکارؤں میں سب سے پہلا نام شردھا کپور کا ہے جنہوں نے اپنی دو ہٹ فلموں سے عالیہ بھٹ تک کو شکست دے دی۔

شردھا کپور کی  فلم ’ساہو‘کا ٹریلر


شردھا کپور کے بعد فلم ’اُسٹوڈنٹ آف دی ائیر ‘ سے شہرت پانے والی عالیہ بھٹ کا نام ہے، تیسرے نمبر پر اداکارہ وانی کپور ہیں، چوتھے نمبر پر اداکارہ یامی گوتم جبکہ پانچویں نمبر پر اداکارہ کئراہ اڈوانی کا نام ہے۔

۱)شردھا کپور فلم ’ساہو‘ اور ’چھچھورے‘:

معروف بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے گزشتہ سال دو سُپر ہٹ فلمیں کیں، اِن دونوں فلموں میں شردھا کپور نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔ شردھا کپور نے 2019 میں پہلی فلم ’ساہو‘ کی تھی اور اُن کی اِس فلم نے ایک ارب 48 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ اُن کی دوسری فلم ’ چھچھورے‘ تھی اور خوش قسمتی سے اُن کی اِس فلم نے بھی ایک ارب 47 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ شردھا کپور اپنی یہ دو ہٹ فلمیں دینے کے بعد اِن پانچ اداکارؤں میں سرِ فہرست رہیں۔

۲) عالیہ بھٹ ’ گلی بوائے‘:

بالی ووڈ فلم اسٹار عالیہ بھٹ Alia Bhatt نے سال 2019 میں اپنی فلم ’گلی بوائے‘ سے سب کے دِل جیتے، اُنہوں نے اِس فلم میں ’سفینا‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور اِس فلم کے مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ تھے۔ فلم ’گلی بوائے‘ نے ایک ارب 34 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا، جس کی وجہ سے عالیہ بھٹ سال 2019 میں اداکارہ شردھا کپور سے پیچھے رہیں۔

۳) وانی کپور’وار‘:

بھارتی اداکارہ وانی کپور نے گزشتہ سال بالی ووڈ فلم ’وار‘ میں کردار تو مختصر ادا کیا تھا لیکن اُن کا کردار بہت اہم تھا جبکہ اِس فلم کا مرکزی کردار اداکار رہتک روشن نے ادا کیا تھا۔  یہ فلم ناصرف سُپر ہٹ ہوئی تھی بلکہ اِس نے عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

یامی گوتم ’بلا‘:

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے گزشتہ سال فلم ’بالا‘ کی تھی جس میں اُن کے ساتھ معروف بھارتی اداکار آیوشمان کھرانہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اِس فلم کی کہانی ایک گنجے آدمی پر مبنی تھی۔ فلم ’بالا‘ باکس آفس پر ایک ارب 10 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے2019 کی ہٹ فلموں میں شامل ہوئی  تھی۔

کائرہ اڈوانی:

بھارتی اداکارہ کائرہ اڈوانی نے فلم ’کبیر سنگھ‘ سے اپنے کیریئر کی پہلی بلاک بسٹر فلم پیش کی تھی، اِس فلم میں اُن کے ساتھ معروف اداکار شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ یہ فلم اپنی کہانی اور گانوں کی وجہ سے 2019 کی ہٹ فلموں میں شامل رہی تھی۔

تازہ ترین