پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری قانون سازی کو مثبت طریقے سے کرنا چاہتی ہے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اراکین حکومتی کمیٹی متوقع قانون سازی پر بات چیت کیلئے زرداری ہاؤس آئے تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں قانون سازی کے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھنا چاہتی ہیں، جتنی اہم قانون سازی ہے، اتنا ہی اہم ہمارے لیے جمہوری عمل کی پاسداری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اس معاملے پر دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔