• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا رواں سال ہاکی سپرلیگ کرانے کا اعلان، نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا، آصف باجوہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈر یشن نے رواں سال پاکستان سپر ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیائے ہاکی کے نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن بہت جلد مکمل پلان اور شیڈول سے آگاہ کرے گی،جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ یف کے سکریٹری آ صف باجوہ نے اس عز م کا اظہار کیا کہ 2020پاکستان ہاکی میں بہتری کا سال ہوگا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا ہے کہ لیگ 2020میں ہی ہو گی، نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کے لیے نوید کی کرن ہے، رواں سال ہاکی کے لیے اہم اقدامات ہوں گے،پاکستان ہاکی کا سفر بہتری کی طرف جاری ہے جو بہتر سے بہتر ہوجائے گی۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے۔ جلد ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ بھی لگے گا۔ رینکنگ سسٹم بدل گیا ہے اب میچزز کی پرفارمنس کی بنیاد پر پوائنٹس ملیں گے،کوشش ہے پاکستان ہاکی ٹیم رواں سال 40 سے زائد انٹر نیشنل میچز کھیلےگی تاکہ رینکنگ پوائنٹس بہتر کیے جا سکیں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ اس سال ہاکی ٹیم 17نمبر پر نہیں بلکہ اوپر آئے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی ہے۔ ڈومیسٹک لیول پر جونیئر اور سینئرز ہاکی ٹورنامنٹس کرانے کا پلان کیا گیا ہے۔ہم نے ہاکی ایونٹس کروائے اور آنے والے دنوں میں خواتین کے بھی ہاکی ایونٹس کرانے جارہےہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نیک نیتی سے کام کررہی ہے۔ ہمیں اس وقت میڈیا، حکومت اورعوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہم نے جونیئر چینپئن شپ کروائی جس سے جونیئر لیول پر ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ پاکستان قومی جونیئرہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر موقع دیا جائے گا۔ جونیئر کھلاڑیوں کو مناسب مواقع نہیں فراہم کیے گئے ،ہم ان کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

تازہ ترین