• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، بارشوں سے 30 افراد ہلاک، مزید بارش روکنے کے انتظامات مکمل


انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی، حکومت نے مصنوعی طریقے سے مزید بارش کو روکنے کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جکارتہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ فروری تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


انڈونیشین حکومت نے جکارتہ کی جانب بڑھنے والے بادلوں کو مصنوعی طریقے کے ذریعے وقت سے پہلے ہی برسانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں انڈونیشیا میں خشک موسم میں جنگلات کی آگ پر بھی اسی مصنوعی طریقے سے قابوپایا گیا تھا۔

تازہ ترین